اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.78 قیمت فروخت : 40.85
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.75 قیمت فروخت : 279.25
  • یورو قیمت خرید: 326.05 قیمت فروخت : 326.64
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.90 قیمت فروخت : 376.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.02 قیمت فروخت : 199.38
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.84 قیمت فروخت : 204.21
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.91 قیمت فروخت : 76.05
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.76 قیمت فروخت : 911.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 494000 دس گرام : 423500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452830 دس گرام : 388206
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8131 دس گرام : 6979
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، محمد عامر اور فہیم اشرف پر جرمانہ عائد

24 Apr 2026
24 Apr 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 11 کے 34ویں میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر فاسٹ باؤلر محمد عامر اور فہیم اشرف پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

گزشتہ روز راولپنڈیز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین ہونے والے میچ کے دوران محمد عامر اور فہیم اشرف الجھ پڑے تھے، محمد عامر کی گیند پر آؤٹ ہونے کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

اس موقع پر محمد عامر نے فہیم اشرف کو واپس جانے کا اشارہ کیا، جس پر فہیم اشرف نے ردعمل دیتے ہوئے ان کی جانب بڑھنے کی کوشش کی۔

اس کے بعد دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کے قریب آ گئے اور اس دوران نوک جھونک ہوئی تاہم ساتھی کھلاڑیوں نے مداخلت کرتے ہوئے بیچ بچاؤ کروایا۔

کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر میچ ریفری نے دونوں پلیئرز پر میچ فیس کا 10، 10 فیصد جرمانہ عائد کیا، دونوں پلیئرز نے غلطی تسلیم کر لی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے