اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.92 قیمت فروخت : 40.99
  • یورو قیمت خرید: 328.13 قیمت فروخت : 328.71
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.84 قیمت فروخت : 377.51
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.63 قیمت فروخت : 197.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.34 قیمت فروخت : 202.70
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.96 قیمت فروخت : 76.09
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.95 قیمت فروخت : 911.58
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 492300 دس گرام : 422000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 451272 دس گرام : 386831
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7740 دس گرام : 6643
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شاداب خان پہلی بار گلوبل سپر لیگ 2026 کیلئے منتخب

14 Apr 2026
14 Apr 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کے سٹارآل راؤنڈر شاداب خان کو گلوبل سپر لیگ 2026 کے لیے فرنچائز ڈیزرٹ وائپرز نے اپنی ٹیم میں شامل کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوبل سپر لیگ 23 جولائی سے یکم اگست تک گیانا کے پروویڈنس سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ جہاں دنیا بھر کے کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ڈیزرٹ وائپرز کے سکواڈ میں شاداب خان کے علاوہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل، ویسٹ انڈیز کے کائل میئرز اور امریکا کے اینڈریز گوس جیسے نمایاں کھلاڑی شامل ہیں۔ جبکہ ٹیم کی قیادت کرس گرین کریں گے۔

یہ شاداب خان کی گلوبل سپرلیگ میں پہلی شرکت ہوگی۔ تاہم وہ دنیا بھرکی مختلف ٹی 20 لیگز میں کھیلنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ جس سے ٹیم کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔

27 سالہ شاداب خان بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں مہارت رکھتے ہیں اور ماہرین کے مطابق ان کی شمولیت سے ڈیزرٹ وائپرز ایک مضبوط اور متوازن ٹیم کے طورپرابھرسکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے