اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.92 قیمت فروخت : 40.99
  • یورو قیمت خرید: 328.13 قیمت فروخت : 328.71
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.84 قیمت فروخت : 377.51
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.63 قیمت فروخت : 197.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.34 قیمت فروخت : 202.70
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.96 قیمت فروخت : 76.09
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.95 قیمت فروخت : 911.58
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 492300 دس گرام : 422000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 451272 دس گرام : 386831
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7740 دس گرام : 6643
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برائلر گوشت کے نرخ میں کمی، قیمت 562 روپے کلو مقرر

14 Apr 2026
14 Apr 2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتیں ایک بار پھر عدم استحکام کا شکار ہو گئی ہیں۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر مرغی کی قیمت میں 14 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے، جس کے بعد برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 562 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے، تاہم مارکیٹ میں صافی گوشت 620 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، جس سے سرکاری اور عملی قیمتوں میں واضح فرق نظر آ رہا ہے۔

اسی طرح زندہ برائلر کے نرخ میں بھی 13 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے، فارم گیٹ پر زندہ مرغی کی قیمت 360 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں یہ 374 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے، پرچون سطح پر زندہ برائلر کی قیمت 388 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں 1 روپے فی درجن اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد انڈوں کی نئی قیمت 241 روپے فی درجن برقرار رکھی گئی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی 7,110 روپے مقرر کی گئی ہے۔

قیمتوں میں اس غیر یقینی صورتحال کے باعث شہریوں کو خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ صارفین  نے حکام سے قیمتوں پر موثر کنٹرول کا مطالبہ کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے