اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برائلر گوشت کے نرخ میں کمی، قیمت 581 روپے کلو مقرر

13 Apr 2026
13 Apr 2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حالیہ اعداد و شمار کے مطابق برائلر مرغی کے نرخوں میں کمی جبکہ انڈوں کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برائلر کے نرخ میں 14 روپے فی کلو کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 581 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے، تاہم شہریوں کو صافی گوشت 640 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، جس پر صارفین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

زندہ برائلر کی قیمتوں میں بھی 10 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا نرخ 373 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں یہ 387 روپے فی کلو دستیاب ہے، پرچون سطح پر زندہ برائلر 401 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں 1 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی درجن انڈوں کی قیمت 240 روپے برقرار رکھی گئی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 80 روپے مقرر کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے