اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان نے مشرق وسطیٰ بحران کے باوجود صورتحال بہتر انداز میں سنبھالی: وزیر خزانہ

13 Apr 2026
13 Apr 2026

(لاہورنیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ بحران کے باوجود صورتحال بہتر انداز میں سنبھالی۔

 

پاکستان کی معیشت پر ہارورڈ یونیورسٹی میں اعلیٰ سطح کی پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا جس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مشرق وسطیٰ تنازعہ عالمی معیشت کیلئے بڑا سپلائی شاک قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے توانائی کی فراہمی میں تسلسل برقرار رکھا، ابتدائی سبسڈی کے بعد توانائی قیمتوں کی مکمل منتقلی، ٹارگٹڈ سبسڈی جاری ہے، پاکستان نے بحران کے باوجود صورتحال بہتر انداز میں سنبھالی۔

ان کا کہنا تھا کہ یورو بانڈ ادائیگی ’’نان ایونٹ‘‘ رہی، بیرونی ادائیگیوں پر اعتماد کا اظہار ہے، کراچی پورٹ پر ٹرانزٹ ٹریفک میں ریکارڈ اضافہ ہوا، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں مارچ میں ریکارڈ ترسیلات آئیں، ترسیلات زر پائیدار حل نہیں، برآمدات پر توجہ ضروری ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ اصل چیلنج اصلاحات پر عملدرآمد ہے، ٹیکس نظام میں اصلاحات، ٹیکس ٹو جی ڈی پی بڑھانے کی کاوش ہے، ایف بی آر میں ڈیجیٹائزیشن اور آٹومیشن کا عمل جاری ہے، صنعت کے لئے مستقل سبسڈی کا خاتمہ، مسابقتی ماڈل اپنانے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیرف میں اصلاحات، عالمی منڈی سے انضمام کی کوششیں کر رہے ہیں، ملک میں شمسی توانائی 8000 میگاواٹ تک پہنچ گئی، قابل تجدید توانائی کے حصے میں مزید اضافہ ہدف ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ چاروں صوبوں میں زرعی آمدن ٹیکس قانون سازی مکمل کی گئی، 28 سرکاری ادارے نجکاری کیلئے پرائیویٹائزیشن کمیشن کو بھیجے گئے، آبادی میں اضافہ اور ماحولیاتی تبدیلی بڑے چیلنجز ہیں، کاروباری ماحول بہتر بنانا حکومت کی ترجیحات ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے