اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 5000 سے زائد پوائنٹس کی کمی

13 Apr 2026
13 Apr 2026

(لاہور نیوز) امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے اعلان کے بعد پاکستان سمیت ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی۔

ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 5000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 61 ہزار 659 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

دوسری جانب امریکا ایران مذاکرات ناکام ہونے پر ایشیائی مارکیٹس میں مندی دیکھی جا رہی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 2.08 فیصد مندی دیکھی گئی، جاپان کے نکی انڈیکس میں ایک فیصد کمی دیکھنے میں آئی، ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں ایک فیصد سے زائد مندی ریکارڈ کی گئی۔

چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی معمولی مندی دیکھنے میں آئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے