اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

لیڈی ولنگڈن ہسپتال ویڈیو سکینڈل، پی ایم اینڈ ڈی سی کا ڈاکٹرز کو نوٹس

30 Mar 2026
30 Mar 2026

(لاہور نیوز) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں ہونیوالے ویڈیو سکینڈل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، پی ایم اینڈ ڈی سی نے ہسپتال اور ڈاکٹرز کو نوٹس جاری کر دیئے۔

پی ایم اینڈ ڈی سی نے واقعہ میں ملوث ڈاکٹرز کی شناخت اور کردار کی تفصیلات طلب کر لی ہیں، ہسپتال انتظامیہ سے تادیبی اقدامات کی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی، بغیر اجازت مریضوں کی ویڈیو بنانا سنگین خلاف ورزی ہے۔

صدر پی ایم اینڈ ڈی سی پروفیسر رضوان تاج کا کہنا ہے کہ غیر پیشہ ورانہ رویہ ناقابل قبول ہے، سخت کارروائی ہو گی، مریضوں کی رازداری اور وقار پر سمجھوتہ نہیں ہو گا، اخلاقی اصولوں کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، تحقیقات مکمل ہونے پر سخت انضباطی کارروائی کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے