اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے سرکاری ہسپتال بھی متاثر

03 Apr 2026
03 Apr 2026

(لاہور نیوز) پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے سرکاری ہسپتال بھی متاثر ہونے لگے۔

 

سرکاری ہسپتالوں کو ایمبولینسز، جنریٹرز اور گاڑیوں کیلئے مختص کردہ بجٹ کم پڑ گیا، پٹرول و ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے ہسپتالوں کے بجٹ میں مختلف فنڈز کم پڑ گئے۔

سرکاری ہسپتال صرف جنریٹرز کی مد میں کروڑوں روپے کے خسارے سے دوچار ہے ،ہسپتالوں کے رواں مالی سال کے بجٹ میں پٹرول ،آئل ہیڈ میں مختص بجٹ قیمتیں بڑھنے سے آدھا رہ گیا۔

مالی سال کے آخری تین ماہ کیلئے بجٹ شدید کم رہ گیا، بڑھتی قیمتوں کے مطابق مزید کروڑوں روپے درکار ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے