اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

04 Apr 2026
04 Apr 2026

(لاہورنیوز) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

 

پنجاب اور اسلام آباد میں 6 سے 9 اپریل کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، راولپنڈی ،مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، لاہور میں بھی بارش کی توقع ہے۔

گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین میں بھی بارش متوقع، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، لیہ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بھی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں 5 سے 9 اپریل کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، کوہاٹ، کرک، ہنگو، بنوں، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان، دیر بالا، دیر زیریں، سوات، مالاکنڈ، چترال اور باجوڑ میں بھی بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں 5 سے 7 اپریل کے دوران بارش اور آندھی چلنے کا امکان ہے، کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلات، خضدار، لسبیلہ، گوادر، تربت اور پنجگور میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

گلگت بلتستان اور کشمیر میں 6 سے 9 اپریل کے دوران بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے دوران تیز آندھی اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فصلوں کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور کمزور عمارتوں، بجلی کے کھمبوں اور درختوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو پہاڑی علاقوں میں محتاط رہنے اور موسمی صورتحال سے آگاہ رہنے کی ہدایت کی، تیز ہواؤں اور آندھی کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اربن فلڈنگ اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا بھی امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے