اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

لاہور: کھلی کچہری میں ڈی آئی جی آپریشنز کا بڑا ایکشن

02 Apr 2026
02 Apr 2026

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کھلی کچہری کے دوران شہریوں کی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے مختلف مقدمات کی شفاف انکوائری کے احکامات جاری کر دیے۔

گاڑیوں کی خرید و فروخت کے کاروبار میں ساڑھے چار کروڑ روپے کی خیانت کے کیس میں شہری کی درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او فیصل ٹاؤن کو ریکارڈ چیک کرنے اور شفاف تحقیقات کرنے کا حکم دیا گیا۔

کھلی کچہری میں ایک پولیس اہلکار کے خلاف شکایت پر ایس پی اقبال ٹاؤن کو انکوائری کی ہدایت جاری کی گئی، جبکہ الزامات ثابت ہونے کی صورت میں فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جائیداد کے تنازعات کے مختلف کیسز میں بھی متعلقہ ایس ایچ اوز کو تحقیقات کے احکامات جاری کیے گئے، جن میں باٹا پور اور مناواں کے تھانوں کو قانونی کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت شامل ہے، شیراکوٹ میں کرایہ دار کا سامان باہر پھینکنے اور تالہ توڑنے کی شکایت جبکہ اچھرہ میں قرض کے تنازعے اور دھمکیوں کے کیس میں بھی مکمل انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے واضح کیا کہ کسی بھی معاملے میں یکطرفہ کارروائی نہیں ہوگی اور ہر شکایت کو میرٹ پر دیکھتے ہوئے شفاف تحقیقات یقینی بنائی جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے