اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب یونیورسٹی ٹاؤن تھری، اربوں کےمبینہ گھپلوں پر انکوائری کمیٹی کی رپورٹ جمع

01 Apr 2026
01 Apr 2026

(لاہور نیوز) پنجاب یونیورسٹی ٹاؤن تھری،انکوائری کمیٹی کی رپورٹ جمع کر لی گئی۔

وی سی ڈاکٹر محمد علی کےحکم پر بننے والی انکوائری کمیٹی نے رپورٹ مکمل کر کے جمع کرائی، کمیٹی  نے اربوں کےمبینہ گھپلوں پریونیورسٹی انتظامیہ کو حکومتی اداروں سے مدد لینےکی سفارش کی۔

کمیٹی نے کسی سرکاری تحقیقاتی ادارے سے ڈویلپر کے اکاؤنٹ کی بھی جانچ پڑتال کی سفارش کی ہے، یونیورسٹی انتظامیہ متعلقہ سرکاری اداروں کوکارروائی کی درخواست کرے، محکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقاتی رپورٹ میں اربوں کی کرپشن کی نشاندہی کی ہے۔

نجی ہاؤسنگ سکیم کے پاس موضع میں ایل ڈی اے کی ٹیکنیکل منظوری نہیں تھی، اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے پاس پراجیکٹ شروع کرنے کا مینڈیٹ نہیں تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے