اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب میں جمعہ کو آن لائن کلاسز کی اجازت

02 Apr 2026
02 Apr 2026

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں، سکولز، کالجز اور جامعات میں جمعہ کے روز آن لائن کلاسز کے انعقاد کی اجازت دے دی ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد موجودہ حالات میں تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنا ہے، جبکہ طلبا، اساتذہ اور والدین کے تعاون اور صبر کو سراہا گیا ہے۔

 محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق سکول جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے اور اس طرح تدریس ہفتے میں 4 دن ہوگی۔

  نوٹیفکیشن کے مطابق جمعے کی چھٹی کا اطلاق سرکاری اور پرائیوٹ سکولز دونوں پر ہی ہوگا۔ سوموار سے جمعرات تک سکولز 8 بجے سے ڈیڑھ بجے تک کھلے رہیں گے۔

  نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈبل شفٹ والے سکولز 8 سے ساڑھے 12 بجے تک ایک شفٹ مکمل کریں گے۔

 دوسری شفٹ والے سکول دوپہر ایک سے شام ساڑھے 5 بجے تک کھلے رہیں گے، دوپہر والے سکولوں میں پڑھائی دن کے ایک بجے سے ساڑھے 5 بجے تک ہوگی۔

علاوہ ازیں محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے آن لائن کلاسز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے جمعہ کے روز آن لائن کلاسز کی اجازت دے دی۔ اس حوالے سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق ہفتے میں4 دن فزیکل حاضری ، جمعہ کو آن لائن کلاسز ہوں گی ۔

فیصلے کا اطلاق پنجاب کے تمام پرائیوٹ و سرکاری سکولوں پر ہوگا ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے