اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

مسیحی طلبا کیلئے خوشخبری، اپنے مذہب کی مخصوص تعلیم پڑھ سکیں گے

31 Mar 2026
31 Mar 2026

(لاہور نیوز) مسیحی طلبا کے لیے خوشخبری ، پنجاب میں مسیحی طلبہ اب اپنے مذہب کی مخصوص تعلیم پڑھ سکیں گے، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نئی مسیحی کتب کو نصاب میں شامل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

پنجاب ایجوکیشن، کریکولم، ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی (PECTAA) نے ایجوکیٹنگ یوتھ پبلیکشن کی تیار کردہ مسیحی تعلیم (Christian Religious Education) کی درسی کتب کو پنجاب کے مسیحی (اور دیگر اقلیتی) طلبہ کے لیے منتخب کر لیا ہے، یہ کتب کلاس 1 تا 8 اور 11، 12 کے لیے ہیں، یہ اقدام اقلیتی مذاہب کے طلبہ کے لیے مذہبی تعلیم کو الگ سے متعارف کرانے کا حصہ ہے جو پہلے اسلامیات یا ایتھکس کا متبادل تھا۔

 

 

مسیحی طلبہ اب اپنے مذہب کی مخصوص تعلیم پڑھ سکیں گے، بجائے اس کے کہ انہیں اسلامیات یا عمومی اخلاقیات پڑھنے پر مجبور کیا جائے، PECTAA نے اقلیتی مذاہب ( بشمول  سیحیت) کے لیے Religious Education کا نصاب اور درسی کتب کی منظوری دی ہے جو ایک تاریخی قدم سمجھا جا رہا ہے۔

یہ کتب Educating Youth Publication نے تیار کی ہیں اور انہیں پنجاب کے سرکاری/نجی سکولوں میں مسیحی طلبہ کے لیے استعمال کیا جائے گا، یہ فیصلہ پنجاب حکومت کی جانب سے اقلیتوں کے تعلیمی حقوق کو بہتر بنانے اور inclusive education کو فروغ دینے کا حصہ ہے۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے