اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.74 قیمت فروخت : 909.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 470300 دس گرام : 403200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 431105 دس گرام : 369597
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7770 دس گرام : 6669
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سی سی ٹی وی فوٹیجز سے سنیچر و موٹرسائیکل چور گروہ گرفتار

01 Apr 2026
01 Apr 2026

(لاہور نیوز) کاہنہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے موٹرسائیکل چور گروہ کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم کے مطابق ملزمان کو برکی کے علاقے سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا، ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ایس پی ماڈل ٹاؤن  نے ایس ایچ او کاہنہ کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹاسک دیا تھا، جس کے بعد کامیاب کارروائی عمل میں لائی گئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہریوں کی مختلف علاقوں میں ریکی کرتے تھے اور موقع ملتے ہی واردات کر کے فرار ہو جاتے تھے، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ایک ملزم کو خاتون کا پرس چھین کر بھاگتے ہوئے جبکہ دوسرے کو موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت زمان، فریاد اور علی کے نام سے ہوئی ہے، پولیس  نے ملزمان کے قبضے سے 3 پستول، 2 موبائل فون، نقدی اور 2 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ سٹریٹ کرائم کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے