اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.74 قیمت فروخت : 909.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 470300 دس گرام : 403200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 431105 دس گرام : 369597
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7770 دس گرام : 6669
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: ایمرجنسی 15 پر جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار

01 Apr 2026
01 Apr 2026

(لاہور نیوز) لاہور شہر میں ایمرجنسی 15 پر گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل، موبائل اور نقدی چھیننے کی جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ایمرجنسی 15 پر جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم ٹاؤن شپ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، ڈلیوری بوائے محمد فیصل نے کمپنی کی رقم ہتھیانے کیلئے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا تھا۔

ملزم  نے گن پوائنٹ پر 70 ہزار روپے ، موبائل  فون اور پرس چھیننے کی جھوٹی کہانی سنائی تھی، دوران پوچھ گچھ کالر زیادہ دیر پولیس کو گمراہ نہ کر سکا، ملزم  نے رقم موٹر سائیکل کے خفیہ خانے میں چھپا کر ڈکیتی کی کال چلائی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے