اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان میں ڈیجیٹل فنانس کا فروغ، عالمی سرمایہ کاروں کا بڑھتا ہوا اعتماد

30 Mar 2026
30 Mar 2026

(لاہورنیوز) پاکستان میں ڈیجیٹل فنانس کے شعبے میں تیزی سے ترقی کے باعث بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

 

اس سلسلے میں چینی فن وولیوشن گروپ اور فن لیپ کے وفد نے چیئرمین سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ڈاکٹر کبیر احمد سدھو سے ملاقات کی، جس میں ڈیجیٹل فنانس، ریگولیٹری اصلاحات اور مالی شمولیت کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کمپنی نے ایس ای سی پی کی اصلاحات کو سراہتے ہوئے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں جدید مالیاتی حل متعارف کرانے کے عزم کا اظہار کیا۔

چین کی فن وولیوشن گروپ اور اس کی ذیلی کمپنی فن لیپ فنانشل سروسز پاکستان میں اپنے آپریشنز کو وسعت دے رہی ہیں، فن لیپ کا ’’دائرہ‘‘ پلیٹ فارم صارفین کو آسان اور فوری ڈیجیٹل قرضہ سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

فن وولیوشن کی شمولیت سے کم سہولت یافتہ طبقات کے لئے باضابطہ کریڈٹ تک رسائی مزید وسیع ہوگی۔

شنگھائی میں قائم اور نیویارک سٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ فن وولیوشن گروپ کی پاکستان میں توسیع عالمی اعتماد کی عکاس ہے، یہ پیشرفت پاکستان میں ڈیجیٹل فنانس، سرمایہ کاری اور مالی شمولیت کے نئے دور کی بنیاد رکھ رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے