اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

خطے میں جنگ: ملک میں گیس بحران میں شدت، بندش، کم پریشر کی شکایات میں اضافہ

29 Mar 2026
29 Mar 2026

(لاہورنیوز) خطے میں جنگ کے باعث پاکستان میں گیس بحران شدید ہونے لگا۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں گیس کی بندش اور کم پریشر کی شکایات میں اضافہ ہونے لگا، درآمدی گیس ایل این جی کی سپلائی بری طرح متاثر ہوگئی، سوئی ناردرن کا گیس شارٹ فال 700 ملین مکعب فٹ سے تجاوز کر گیا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں شارٹ فال 900 ایم ایم سی ایف ڈی تک جاسکتا ہے، شارٹ فال بڑھنے پر سی این جی سیکٹر کو گیس سپلائی بند کر دی گئی، گھریلو صارفین کو بھی صرف کھانا بنانے کے اوقات میں چند گھنٹے گیس میسر ہے۔

واضح رہے کہ آئندہ ہفتے تک ایل این جی کی سپلائی مزید کم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے