اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 3 حدیں گر گیا

30 Mar 2026
30 Mar 2026

(لاہور نیوز) مشرق وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک بار پھر منفی زون میں چلی گئی جس کے باعث انڈیکس 3 حدیں گر گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 3500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 48 ہزار 201 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

دوسری جانب مشرق وسطی کی غیر یقینی صورتحال کے زیر اثر ایشیائی مارکیٹوں میں بھی شدید مندی ریکارڈ کی گئی ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق جاپان کا نکئی انڈیکس ساڑھے 5 فیصد تک گر گیا، جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں بھی تقریباً 5 فیصد گراوٹ دیکھی گئی، ملائیشیا کے فٹسی برسا انڈیکس میں بھی ڈیڑھ فیصد مندی ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی ایک فیصد کی مندی ریکارڈ ہوئی، ہانگ کانگ کے ہانگ سینگ انڈیکس میں بھی ایک فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے