اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برائلر گوشت کی قیمت میں 14 روپے فی کلو اضافہ

29 Mar 2026
29 Mar 2026

(لاہور نیوز) شہر میں برائلر گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سرکاری نرخ نامہ بھی حسب معمول جاری کیا گیا ہے۔

مارکیٹ کمیٹی کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت میں 14 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے جس کے بعد چھٹی کے روز سرکاری نرخ 591 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا ریٹ 380 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے، جبکہ تھوک ریٹ 394 اور پرچون ریٹ 408 روپے فی کلو مقرر ہے۔

تاہم شہر کے مختلف علاقوں میں اوورچارجنگ کی شکایات سامنے آ رہی ہیں، جہاں دکاندار سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صافی گوشت 680 روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں۔

دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا ہے اور فی درجن ریٹ 222 روپے برقرار ہے، جبکہ انڈوں کی پیٹی کا تھوک ریٹ 6 ہزار 540 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور من مانی قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے