اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برائلر گوشت کے نرخ میں اضافہ، قیمت 569 روپے کلو مقرر

27 Mar 2026
27 Mar 2026

(لاہور نیوز) شہر میں پولٹری مصنوعات کی قیمتیں ایک بار پھر اتار چڑھاؤ کا شکار ہو گئی ہیں، جس کے باعث شہریوں کو مہنگے داموں اشیائے خورونوش خریدنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کے نرخ میں 21 روپے فی کلو تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 569 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے، تاہم بازاروں میں صاف گوشت 680 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، جو سرکاری نرخوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

زندہ برائلر کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 365 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہول سیل میں یہ 379 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے، پرچون سطح پر زندہ برائلر 393 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق عید کے بعد سے اب تک برائلر گوشت کی قیمت میں مجموعی طور پر 58 روپے فی کلو تک اضافہ ہو چکا ہے، جس نے عوامی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

دوسری جانب انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ جاری ہے، فی درجن انڈوں کی قیمت میں 2 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 218 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 6,420 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عید کے بعد سے اب تک انڈوں کی قیمت میں مجموعی طور پر 13 روپے فی درجن اضافہ ہو چکا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے