اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.74 قیمت فروخت : 909.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 470300 دس گرام : 403200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 431105 دس گرام : 369597
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7770 دس گرام : 6669
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

موسم گرما کی آمد؛ پنجاب کی عدالتوں کے اوقات کار تبدیل

26 Mar 2026
26 Mar 2026

(لاہور نیوز) موسم گرما کی آمد کے پیش نظر ماتحت,عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کے اوقات کار تبدیل ہو گئے۔

پنجاب بھر کی سیشن اور سول عدالتوں میں یکم اپریل سے نئےعدالتی اوقات کار کا اطلاق ہو گا، سول اور سیشن عدالتوں میں پیر سے جمعرات تک صبح 8 بجے سے ساڑھے تین بجے تک  سماعت ہو گی۔

ماتحت عدالتوں میں پیر سے جمعرات تک دوپہر ایک سے ڈیڑھ بجے تک نمازو کھانے کا وقفہ ہو گا، سول اور سیشن عدالتوں میں جمعہ کے روز صبح 8 بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک سماعت ہو گی۔

مری کی سول اور سیشن عدالتوں کا عدالتی اوقات کار صبح نو بجے سے  سہہ پہر چار بجے تک ہو گا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن  جاری کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے