اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

چینی کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکس چھوٹ کی مدت میں توسیع

24 Mar 2026
24 Mar 2026

(لاہور نیوز) حکومت نے چینی کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکس چھوٹ کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے اسے 28 فروری 2026 تک بڑھا دیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو  نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق چینی کی درآمد پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کی بجائے صرف 0.25 فیصد مقرر کیا گیا ہے جبکہ ودہولڈنگ ٹیکس بھی 0.25 فیصد تک کم کر دیا گیا ہے، اس ٹیکس چھوٹ کا اطلاق صرف ٹی سی پی کے ذریعے درآمد کی گئی چینی پر ہو گا۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ مجموعی ٹیکس شرح تقریباً 47 فیصد سے کم ہو کر تقریباً 5 فیصد رہ جائے گی، کابینہ کے فیصلے کے تحت سفید کرسٹل چینی کی درآمد پر کم شرح ٹیکس لاگو کی گئی تھی جبکہ ٹی سی پی کے ذریعے چینی کی درآمد 5 لاکھ میٹرک ٹن کی حد تک محدود ہوگی۔

چینی کی درآمد کی اجازت ٹی سی پی یا نجی شعبے کے ذریعے کوٹہ سسٹم کے تحت مشروط ہے اور ٹیکس چھوٹ کی پہلے مقررہ تاریخ 30 ستمبر 2025 تھی جسے اب توسیع دے دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے