اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد اور منافع کی ترسیل میں اضافہ

24 Mar 2026
24 Mar 2026

(لاہور نیوز) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری اور سرمایہ کار کا اعتماد مستحکم ہو رہا ہے۔

مالی سال 2026 کے پہلے 8 ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے منافع و ڈیویڈنڈ 1.73 ارب ڈالر ہو گئے، جو گزشتہ سال سے 10.52 فیصد زیادہ ہیں، فروری 2026 میں غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے 48.7 ملین ڈالر کی ادائیگیاں ریکارڈ ہوئیں، جو مستحکم کاروباری سرگرمیوں کی عکاس ہیں۔

پاور، مالیاتی، فوڈ، کمیونیکیشن اور ٹرانسپورٹ شعبوں میں بالترتیب 421.85، 374.09، 142.42، 132.3 اور 91.29 ملین ڈالر کی ادائیگیاں ریکارڈ ہوئیں۔

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق انڈیپینڈنٹ سروے کے مطابق پاکستان میں کام کرنے والے بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے، دو سال پہلے تقریباً 60 فیصد سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کو موزوں سمجھتے تھے، جو اب بڑھ کر 75 فیصد ہو گئے ہیں۔

سرمایہ کاروں کے مطابق ملک میں استحکام آ رہا ہے، حکومتی مشینری بہتر کام کر رہی ہے اور سکیورٹی ماحول بھی بہتر ہو رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے