اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.74 قیمت فروخت : 909.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 470300 دس گرام : 403200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 431105 دس گرام : 369597
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7770 دس گرام : 6669
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چاند رات پر لاہور پولیس ہائی الرٹ، فول پروف سکیورٹی انتظامات

20 Mar 2026
20 Mar 2026

(لاہورنیوز) چاند رات پر لاہور پولیس ہائی الرٹ ہے، فول پروف سکیورٹی انتظامات کے لیے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

 

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ چاند رات کے موقع پر شہر بھرمیں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑبازی پر زیرو ٹالرنس ہے، خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہو گی۔

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ بازاروں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز میں فیملیز کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، ویمن پولیس سکواڈ کی خصوصی ٹیمیں اہم مارکیٹس اور بازاروں میں تعینات ہیں۔

سی سی پی او نے ہدایت کی کہ چاند رات پر ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو کی ٹیمیں موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں، افسران و جوان الرٹ رہیں اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔

بلال صدیق کمیانہ نے کہا ک پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کے ذریعے اہم مقامات پر مسلسل نظر رکھی جائے، شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے موثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے