اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.74 قیمت فروخت : 909.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 470300 دس گرام : 403200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 431105 دس گرام : 369597
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7770 دس گرام : 6669
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

زائد کرایہ وصولی کے خلاف کریک ڈاؤن، گاڑیاں بند، بھاری جرمانے

19 Mar 2026
19 Mar 2026

(لاہور نیوز) وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد کے بس اڈوں کے مسلسل دورے کئے۔

انہوں نے مختلف بس سٹینڈز پر افسران کے ہمراہ چیکنگ کی، مسافروں سے کرایوں سے متعلق پوچھ گچھ کی اور شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کو موقع پر جرمانے عائد کئے۔

صوبائی وزیر کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں میں 750 سے زائد گاڑیاں بند کی گئیں اور 91 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے، جبکہ تقریباً 10 لاکھ روپے زائد وصولی کی مد میں 8 ہزار سے زائد مسافروں کو واپس دلوائے گئے۔

بلال اکبر خان  نے واضح کیا کہ عید کے موقع پر کسی صورت اضافی کرایہ وصول کرنے کی اجازت نہیں ہو گی، جبکہ اوورلوڈنگ اور بسوں کی چھتوں پر سفر کرانے پر بھی پابندی عائد رہے گی۔

انہوں  نے افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں رہ کر کارروائیاں جاری رکھیں اور عوام سے بھی اپیل کی کہ زائد کرایہ نہ دیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے