اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس میں 2 ہزار پوائنٹس کی کمی

19 Mar 2026
19 Mar 2026

(لاہور نیوز) مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے، تاہم ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی کے باعث ایک لاکھ 51 ہزار800 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دوسری جانب، مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات عالمی مالیاتی منڈیوں پر بھی نمایاں ہونے لگے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کوسپی انڈیکس میں تقریباً 3 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ جاپان کا نکی انڈیکس225 بھی 3 فیصد مندی کا شکار ہے۔

اسی طرح تائیوان کی سٹاک مارکیٹ میں بھی گراوٹ دیکھی گئی، جبکہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں تقریباً ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے،تاہم ہانگ کانگ کے ہانگ سینگ انڈیکس میں بھی دو فیصد کے قریب مندی دیکھنے میں آئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے