اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محکمہ موسمیات کی عید پر بارش برسنے کی پیشگوئی

18 Mar 2026
18 Mar 2026

(لاہور نیوز) روزہ داروں کو عید پر قدرت کی طرف سے بھی عیدی ملنے کا امکان ہے، میٹھی عید صرف میٹھی نہیں بلکہ ٹھنڈی بھی ہو گی، محکمہ موسمیات نے بڑی خوشخبری سنا دی۔

رمضان المبارک تو کبھی گرم کبھی سرد اور کبھی معتدل موسم کی باریوں میں گزر گیا مگر اس بار عید پر گرمی کی ایک نہیں چلے گی، کہیں بارش تو کہیں بادل موسم کو خوشگوار بنائیں گے۔

ڈی جی محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سے ملتان تک عید پر برکھا چھم چھم برسے گی، عید پر لوگ انجوائے کریں گے، اسلام آباد، ملتان، پشاور، چترال، گلگت بلتستان، میں 3،4 دن تک بارش ہو گی اس کے بعد بھی درجہ حرارت زیادہ نہیں ہوں گے۔

علاوہ ازیں مارچ کا آخری ہفتہ بھی تقریباً بارشوں کا ہی ہے، شمالی علاقوں اور لاہور تک بارشوں کا امکان  ہے، 29، 30، 31 ان دنوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کسانوں اور مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ فصلوں کی کٹائی اور سفر کا منصوبہ موسم کی صورتحال دیکھ کر بنائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے