اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ملک کی بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5.75 فیصد اضافہ

18 Mar 2026
18 Mar 2026

(لاہور نیوز) رواں مالی سال کے پہلے 7 مہینوں میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5.75 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، آٹو سیکٹر کی پیداوار سب سے زیادہ 67 فیصد بڑھ گئی۔

ادارہ شماریات نے ملک کی بڑی صنعتوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق جولائی سے جنوری تک 15 سے زائد بڑی صنعتوں کی پیداوار میں بہتری آئی، آٹو سیکٹر کی پیداوار میں سب سے زیادہ 67 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، دیگر ٹرانسپورٹ کی پیداوار بھی 40 فیصد سے زائد بڑھی۔

زیرجائزہ عرصے کے دوران فرنیچر کی پیداوار میں 13 فیصد اور تمباکو کی پیداوار میں 10.71 فیصد بہتری آئی، خوراک، مشروبات، ملبوسات، ربڑ مصنوعات کی پیداوار بھی بہتر ہو گئی۔

جنوری میں سالانہ بنیاد پر صنعتی گروتھ  ریٹ 1054 فیصد ریکارڈ کی گئی، دسمبر 2025 کی نسبت جنوری 2026 میں پیداوار  12.08 فیصد تک بڑھی، البتہ پہلے سات مہینوں میں لیدر، سٹیل اور کھاد سمیت 8 سے زائد بڑی صنعتوں کی کارکردگی خراب رہی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے