اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں اختتام

17 Mar 2026
17 Mar 2026

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز میں سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان سامنے آیا، جہاں 100 انڈیکس 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 51 ہزار کی حد پر بحال ہو گیا تھا۔

تاہم دیکھتے ہی دیکھتے کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 837 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 50 ہزار 16 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا۔

دورانِ ٹریڈنگ انڈیکس کی یومیہ بلند سطح 1 لاکھ 51 ہزار 503 تھی، جبکہ یومیہ کم ترین سطح 1 لاکھ 48 ہزار509 رہی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق سٹاک ایکسچینج میں 568 کمپنیوں میں سے 223 کمپنیوں میں اضافہ ہوا، جبکہ 182 کمپنیوں میں کمی ہوئی۔

دوسری جانب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا 17 ارب روپے مالیت کے 26 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے