اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس: پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار

17 Mar 2026
17 Mar 2026

(لاہور نیوز) وفاقی حکومت نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں خطے کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر ایندھن کے ذخائر کا جائزہ لیا گیا اور سپلائی کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس کے دوران اسحاق ڈار نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ سپلائی چینز پر سخت نگرانی رکھیں تاکہ ایندھن کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے اور صارفین کے مفاد کا تحفظ کیا جا سکے۔

اُن کا  مزید ہدایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزارتِ پٹرولیم اور متعلقہ محکمے مارکیٹ کی صورتحال پر قریبی نظر رکھیں اور رابطہ کاری کے نظام کو مضبوط کریں تاکہ ملک بھر میں ایندھن کی سپلائی مستحکم رہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے