اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کاہنہ: آٹھویں جماعت کا طالبعلم موٹرسائیکل کی ٹکر سے زخمی

16 Mar 2026
16 Mar 2026

(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے کاچھا روڈ پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں آٹھویں جماعت کا طالبعلم انس موٹرسائیکل کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب انس امتحان کا پیپر دے کر پیدل گھر جا رہا تھا، حادثے کے نتیجے میں انس کی دائیں ٹانگ فریکچر ہو گئی اور اسے فوری طور پر ریسکیو ٹیم  نے موقع پر پہنچ کر ہسپتال منتقل کیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق طالبعلم کا علاج اور معالجہ جاری ہے۔

موٹرسائیکل سوار حادثے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، پولیس اور ریسکیو حکام  نے کہا ہے کہ ملزم کی تلاش جاری ہے اور جلد اسے گرفتار کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے