اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

17 مارچ سے ایک دوسرا سپیل لاہور کے مضافات میں داخل ہو گا، محکمہ موسمیات

16 Mar 2026
16 Mar 2026

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے بارشوں کے دوسرے سپیل کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 17 مارچ سے ایک دوسرا سپیل لاہور کے مضافات میں داخل ہو گا، جس سے موسم میں مزید تبدیلی متوقع ہے، عید کے موقع پر لاہور کا مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، تاہم اس دوران بارش کی کوئی خاص پیش گوئی نہیں کی جا سکتی۔

لاہور میں گزشتہ بارش کے دوران 4 ملی میٹر سے 12 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی، جبکہ بدھ سے دوبارہ بارش کا امکان ہے۔

عید کے دنوں میں موسم خشک رہنے کے امکانات ہیں لیکن گرمی کی شدت زیادہ نہیں ہو گی اور درجہ حرارت معتدل رہنے کا امکان زیادہ ہے، جس سے شہری خوشگوار موسم کا لطف اٹھا سکیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے