اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی، پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز

10 Mar 2026
10 Mar 2026

(لاہور نیوز) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مؤثر حکمت عملی اور سہولت کاری کے باعث پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

چین کے ایرو سپیس ڈویلپمنٹ انڈسٹری انویسٹمنٹ گروپ نے پاکستان میں 5 سے 10 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے، چینی وفد  نے وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ سے ملاقات میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

چینی وفد نے پاکستان میں معدنیات، جدید ٹیکنالوجی اور صنعتی ترقی کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ  نے کمپنی وفد کو سرمایہ کاری سہولیات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاروں کی سہولت اور کاروبار میں آسانی کیلئے ریگولیٹری اصلاحات جاری ہیں، سرمایہ کاروں کو خصوصی اقتصادی زونز میں ٹیکس مراعات اور مشینری کی درآمد پر سیلز ٹیکس استثنیٰ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمتِ عملی سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور صنعتی پیش رفت کو مزید تقویت مل رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے