اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

جنگ کے بعد بھی عالمی معیشت کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہوگا: آئی ایم ایف

09 Mar 2026
09 Mar 2026

(ویب ڈیسک) آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع عالمی معیشت کی مضبوطی کا امتحان لے رہا ہے، جنگ کے بعد بھی عالمی معیشت کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہوگا۔

 

آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے جاپان میں تقریب سےخطاب میں کہا کہ جنگ کے دوران تیل اور گیس کی اہم تنصیبات کو نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والی جہاز رانی تقریباً 90 فیصد تک کم ہو گئی،60 فیصد تیل اور 11 فیصد ایل این جی درآمدات آبنائے ہرمز سے آتی ہیں۔

کرسٹالینا جارجیوا نے مزید کہا کہ جنگ طویل ہوگئی تو پالیسی سازوں کے لیے نئے چیلنجز پیدا ہوں گے،تیل کی قیمتوں میں پہلے ہی 50 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے