اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

کشیدہ صورتحال : پاکستان سے مشرقِ وسطیٰ کی مزید 85 پروازیں منسوخ

10 Mar 2026
10 Mar 2026

(لاہور نیوز) ملک میں جاری کشیدہ علاقائی صورتحال کے باعث پاکستان سے مشرقِ وسطیٰ جانے والی پروازوں کا آپریشن بدستور متاثر ہے اور آج بھی مختلف شہروں سے مجموعی طور پر 85 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

کراچی سے دبئی، شارجہ اور ابوظبی کے لیے 26 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ 10 پروازوں کے روانہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ لاہور سے مشرقِ وسطیٰ کی 18 پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ 10 پروازوں کی روانگی متوقع ہے۔

اسی طرح اسلام آباد سے دبئی، ابوظبی اور شارجہ جانے والی 20 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق گزشتہ 11 روز کے دوران پاکستان سے مشرقِ وسطیٰ جانے والی منسوخ پروازوں کی مجموعی تعداد 1200 سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہونے میں مزید وقت لگنے کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے