اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

کابینہ کمیٹی کا عالمی توانائی کی صورتحال کے باوجود پٹرولیم ذخائر پر اظہار اطمینان

10 Mar 2026
10 Mar 2026

(ویب ڈیسک) پٹرول قیمتوں کی مانیٹرنگ کیلئے قائم کابینہ کمیٹی نے پاکستان کے پٹرولیم ذخائر پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ سپلائی چین معمول کے مطابق چل رہی ہے اور آئندہ ہفتوں میں سپلائی کے تسلسل کو یقینی بنانے کیلئے متعدد درآمدی انتظامات کئے گئے ہیں۔

کمیٹی نے قومی ذخائر، جاری درآمدی انتظامات اور عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کا جائزہ لیا، عالمی توانائی منڈی میں ممکنہ حالات پر بھی غور کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی ہے، عالمی غیریقینی صورتحال کے باوجود پاکستان کی سپلائی پوزیشن مستحکم ہے اور مؤثر منصوبہ بندی اور بین الوزارتی رابطہ کاری کے باعث حکومت مارکیٹ استحکام اور توانائی کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے