اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وفاقی حکومت کا کل سے ملک میں 5G سپیکٹرم کی نیلامی شروع کرنے کا اعلان

09 Mar 2026
09 Mar 2026

(لاہور نیوز) وفاقی حکومت نے کل (منگل) سے ملک میں 5G سیپیکٹرم کی نیلامی شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

 

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ اور چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمٰن نے فائیو جی نیلامی پر صحافیوں کو بیک گراؤنڈ بریفنگ دی۔

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے بتایا کہ 1987 سے اب تک 274 میگا ہرٹس پر پورا پاکستان چل رہا ہے، کل ملک میں 600 میگا ہرٹس سپیکٹرم نیلام ہونے جارہا ہے، فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی سافٹ ویئر کے ذریعے ہوگی، نیلامی کا عمل لائیو ہوگا جس میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ ٹیلی کام کمپنیوں نے آکشن میں شرکت کیلئے اپنے اپنے کنسلٹنٹ ہائیر کیے ہیں، موک آکشن کے دوران تمام ٹیلی کام کمپنیوں نے سافٹویئر چیک کیا، کسی کمپنی نے کسی قسم کے کسی خدشے کا اظہار نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ فائیو جی آنے سے موبائل پیکجز مہنگے نہیں ہونگے، پی ٹی اے یقینی بنائے گا کہ پیکجز کی قیمت نہ بڑھے، یہ طے نہیں کہ فائیو جی کی نیلامی سے کتنا ریونیو حاصل ہوگا، حکومت کا مقصد پیسے اکٹھے کرنا نہیں، مقصد کنیکٹوٹی کو بہتر بنانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے