اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

قومی جونیئر ٹیم کے انتخاب میں شارٹ لسٹ نوجوان فٹبالر ٹریفک حادثے کا شکار

26 Feb 2026
26 Feb 2026

(ویب ڈیسک) ساف انڈر 20 فٹبال چیمپئن شپ کیلئے پاکستان جونیئر ٹیم کے انتخاب میں شارٹ لسٹ ہونے والا نوجوان فٹبالر ٹریفک حادثے کا شکار ہوگیا۔

 

اسلام آباد کے جناح سٹیڈیم میں منعقدہ ٹرائلز کے بعد میانوالی کے احمد رضا خان کو قومی جونیئر تربیتی کیمپ کیلئے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔بدقسمتی سے گزشتہ روز موٹر سائیکل پر سوار احمد رضا دوسری موٹرسائیکل سے ٹکرانے کے بعد سڑک پر گر گئے تھے، اسی دوران ایک ڈمپر نے ان کو روند ڈالا، جس کے باعث انہیں متعدد فریکچرز ہوگئے۔

مقامی ہسپتال میں زیر علاج فٹبالر کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور وہ تیزی سےصحتیاب ہو رہے ہیں۔دریں اثناء پاکستان انڈر 20 فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ شہزاد انور اور کوچنگ سٹاف نے ہسپتال پہنچ کر احمد رضا خان کی خیریت دریافت کی۔

واضح رہے کہ ساف انڈر 20 فٹ بال چیمپئن شپ 2026 مالدیپ میں 23 مارچ سے 3 اپریل تک کھیلی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے