اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سینٹرل لائبریری بہاولپور کی تزئین و آرائش کیلئے 93.3 ملین روپے کے فنڈز کا اجرا

26 Feb 2026
26 Feb 2026

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ تعمیرات کے افسران نے سینٹرل لائبریری بہاولپور کی تزئین و آرائش سے متعلق بریفنگ دی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ یہ پنجاب کی دوسری بڑی لائبریری ہے جو 65 کنال رقبے پر محیط ہے، 1924 میں اطالوی طرزِ تعمیر کے شاہکار کے طور پر تعمیر کی گئی اس تاریخی عمارت کی بحالی کا کام جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تزئین و آرائش کیلئے 93.3 ملین روپے کے خصوصی فنڈز جاری کئے گئے ہیں، منصوبے کے تحت لائبریری کے ہالز، دروازوں، فلورنگ اور الیکٹریکل سسٹم کی بحالی پر کام کیا جا رہا ہے۔

صوبائی وزیر کے مطابق لائبریری میں جدید سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب بھی جاری ہے اور ادارے کو جدید بنیادوں پر ری ویمپ کیا جا رہا ہے، یہ حکومتِ پنجاب کی جانب سے تاریخی علمی ورثے کی باوقار بحالی کا اہم اقدام ہے۔

مزید برآں، شاہراہوں کے ساتھ ساتھ پبلک بلڈنگز اور علمی درسگاہوں کی بحالی کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے