اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور انتظامیہ فیلڈ میں متحرک، رمضان بازاروں کے دورے

25 Feb 2026
25 Feb 2026

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور مریم خان نے ٹاؤن شپ رمضان سہولت بازار کا دورہ کیا اور اشیائے خورونوش کی دستیابی، معیار اور قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے موقع پر ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز اور ایس ایس پی آپریشنز توقیر احمد ہمراہ تھے، کمشنر لاہور  نے آٹا، دالیں، گھی، گوشت، چینی، پھلوں اور سبزیوں کی وافر دستیابی اور فراہمی کو خصوصی طور پر چیک کیا۔

کمشنر لاہور مریم خان کا کہنا تھا کہ رمضان سہولت بازاروں میں پھل، سبزیاں، گوشت سمیت تمام اشیاء بہترین کوالٹی میں دستیاب ہیں، انہوں نے بازار میں موجود شہریوں سے اشیاء کی دستیابی اور قیمتوں کے حوالے سے براہ راست فیڈ بیک بھی لیا۔

دورے کے دوران صفائی، پارکنگ، سکیورٹی اور دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ سہولت بازار میں قائم مختلف فعال کاؤنٹرز کو چیک کیا گیا۔

کمشنر لاہور  نے کہا کہ رمضان سہولت بازاروں کے ساتھ ساتھ اوپن مارکیٹ پر بھی سخت چیک رکھا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے