اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بیساکھی میلے کی تقریبات کیلئے اعلی سطحی انتظامی اجلاس طلب

25 Feb 2026
25 Feb 2026

(لاہور نیوز) بیساکھی میلے کی تقریبات کیلئے اعلی سطحی انتظامی اجلاس آج ہو گا۔

اجلاس متروکہ وقف املاک بورڈ آفس میں منعقد ہو گا، چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر الزمان صدارت کریں گے، ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق بریفنگ دیں گے، ڈی سی ننکانہ، ڈی سی اٹک، رینجرز، پولیس، سیکورٹی، میڈیکل، واپڈا و دیگر اداروں کے نمائندگان شرکت کریں گے۔

اس علاوہ  پولیس، رینجرز، مختلف اضلاع کے انتظامی افسران، لیسکو، کسٹمز، امیگریشن اور دیگر اہم اداروں کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ایڈیشنل سیکرٹری ناصر مشتاق کا کہنا ہے کہ بھارت سے سکھ یاتری 10 اپریل کو پاکستان آئیں گے، بیساکھی میلے کے تمام تر انتظامات پہلے سے بہتر ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے