اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بسنت کے موقع پر لاہور میں موسم خوشگوار رہنے کی پیشگوئی

04 Feb 2026
04 Feb 2026

(لاہور نیوز) بسنت کے موقع پر لاہور میں موسم خوشگوار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بسنت فیسٹیول کے تین دنوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ 

ڈپٹی ڈائریکٹر ثاقب حسین کا کہنا ہے کہ سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی دیکھنے میں آئے گی، بادلوں کے ساتھ ساتھ موزوں ہوا بھی چلے گی، انہوں نے کہا کہ رات کو خنکی ہو گی اور درجہ حرارت کے بڑھنے کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب محفوظ بسنت کے پیش نظر سٹی ڈویژن پولیس متحرک ہو گئی، شاہدرہ، شفیق آباد، لاری اڈہ، راوی روڈ سمیت دیگر علاقوں میں سیفٹی راڈز تقسیم کیے گئے۔ 

پولیس حکام کے مطابق پتنگ بازی کی مانیٹرنگ کیلئے اندرون شہر میں ڈرون سرویلنس بھی جاری ہے، حکومتی احکامات کے مطابق پتنگ بازی کی اجازت صرف 6 تا 8 فروری ہے۔

اس سے قبل یا بعد میں پتنگ بازی کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہری بسنت کو محفوظ بنانے کیلئے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے