اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بسنت فیسٹیول میں بیرون ممالک سے شائقین کی آمد، تیاریاں جاری

04 Feb 2026
04 Feb 2026

(لاہور نیوز) زندہ دلانِ لاہور دہائیوں بعد ایک بار پھر بسنت منانے کیلئے تیار ہیں۔

تین روزہ بسنت فیسٹیول کے آغاز کے ساتھ ہی شہر میں رنگ، خوشی اور جوش کی فضا قائم ہو گئی، جبکہ بیرونِ ممالک سے بھی شائقین کی آمد شروع ہو چکی ہے۔

وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین  نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ بسنت فیسٹیول کے حوالے سے تمام انتظامی اور حفاظتی تیاریاں آج رات تک مکمل کر لی جائیں، ضلعی انتظامیہ، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) اور لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) شہر بھر میں آگاہی پیغامات دے رہی ہیں جبکہ شاہراؤں اور اہم مقامات کو رنگ برنگی پتنگوں سے سجایا جا رہا ہے۔

بلال یاسین کے مطابق اندرون لاہور سمیت پورا شہر بسنت کے رنگوں میں رنگا جا رہا ہے تاکہ شہری محفوظ اور خوشگوار ماحول میں اس تہوار سے لطف اندوز ہو سکیں، انہوں  نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی چھتوں پر پتنگ بازی کے دوران احتیاطی تدابیر ضرور اپنائیں اور حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل عمل کریں۔

وزیر ہاؤسنگ پنجاب نے واضح کیا کہ ایل ڈی اے اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بسنت فیسٹیول کے تینوں روز غیر قانونی تعمیرات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے