اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں سموگ کی شدت خطرناک، اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 434 ریکارڈ

04 Feb 2026
04 Feb 2026

(لاہور نیوز) فضائی آلودگی نے ایک بار پھر لاہور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 434 ریکارڈ کئے جانے کے بعد لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا، شہر کے مختلف علاقوں میں سموگ کی شدت میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا جا رہا ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق ڈیفنس فیز فائیو میں آلودگی کی سطح خطرناک حد کو چھوتے ہوئے 535 تک جا پہنچی، جبکہ برکی روڈ پر اے کیو آئی 431 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 290 ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق آلودگی میں اضافے کی ایک بڑی وجہ بھارت سے آنے والی آلودہ ہوائیں ہیں جنہوں  نے فضائی معیار کو مزید خراب کر دیا ہے، ماہرین کے مطابق موجودہ صورتحال انسانی صحت کیلئے نہایت مضر ہے، خصوصاً بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کو غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کرنا چاہئے۔

دوسری جانب شہریوں  نے بڑھتی ہوئی آلودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مؤثر حکومتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے، ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ اگر فوری کنٹرول نہ کیا گیا تو سموگ کی صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔

محکمہ صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، ماسک کے استعمال اور غیر ضروری سرگرمیوں سے اجتناب کی ہدایت کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے