اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، قومی سکواڈ سری لنکا روانہ

02 Feb 2026
02 Feb 2026

(لاہورنیوز) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی سکواڈ سری لنکا روانہ ہو گیا۔

پندرہ کھلاڑیوں پر مشتمل قومی سکواڈ میں کپتان سلمان علی آغا، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف اور فخر زمان شامل ہیں جبکہ خواجہ محمد نافع، محمد نواز، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان اور عثمان طارق بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم سری لنکا پہنچ کر آج اور کل مکمل آرام کرے گی جبکہ پاکستان ٹیم 4 فروری کو آئرلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی۔

واضع رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے