اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان ٹی 20ورلڈ کپ میں شرکت کریگا یا نہیں؟ پلان بی بھی سامنے آ گیا

01 Feb 2026
01 Feb 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلے گا یا نہیں، فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کا ورلڈ کپ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آج متوقع ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی آج شام وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہونے کی توقع ہے۔

چیئرمین پی سی بی کی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد آج فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔ اگر پاکستان ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرتا تو پلان بی بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم شاہینزاورانڈر 19 ٹیم کو چار ٹیموں میں تقسیم کر کے لاہور میں ٹورنامنٹ کروانے کی تجویز دی گئی ہے۔

اگرپاکستان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرتا ہے تو اس کے بعد آفیشل کٹ کی رونمائی تقریب ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے