اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عالمی بینک کے صدر اجے بنگا پاکستان پہنچ گئے، دس سالہ پارٹنرشپ پر پیشرفت متوقع

01 Feb 2026
01 Feb 2026

(لاہورنیوز) عالمی بینک کے صدر اجے بنگا دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ وزیراعظم سمیت کئی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق عالمی بینک کے صدر چار فروری تک پاکستان میں قیام کریں گے، پاکستان میں معاشی اصلاحات، بھارت کے ساتھ جاری آبی تنازعے پر بات چیت متوقع ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اجے بنگا کی وزیراعظم، نائب وزیراعظم، وزیر خزانہ، توانائی، اقتصادی امور حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں، انہیں معاشی اصلاحات، ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات سے آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجے بنگا کے اس دورہ کے دوران عالمی بینک کے ساتھ دس سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر عمل درآمد میں اہم پیش رفت متوقع ہے، عالمی بینک اس فریم ورک کے تحت 2035 تک پاکستان کو بیس ارب ڈالر فراہم کرے گا۔

 

عالمی بینک کے صدر اجے بنگا نے پاکستان پہنچنے کے بعد اپنے وفد کے ہمراہ گوردوارہ سری پنجہ صاحب حاضری دی۔

حسن ابدال میں وزیر اقلیتی امور امریش سنگھ اروڑا، ڈی پی او اور ڈی سی نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا، اجے بنگا نے پنجہ صاحب میں مذہبی رسومات ادا کیں، سکھ برادری کی جانب سے اجے بنگا کو سروپا پیش کیا گیا۔

صدر عالمی بینک کا وفد گوردوارہ پنجہ صاحب کے دورے کے بعد ٹیکسلا میوزیم روانہ ہو گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے