اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حکومت ایکسپورٹ اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے: احسن اقبال

31 Jan 2026
31 Jan 2026

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت ایکسپورٹ اور ٹیکس نیٹ ورک میں اضافہ کی کوشش کررہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ امریکہ اور ایران کے معاملات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔دنیا میں اس وقت طلاطم برپا ہے جس سے یورپ، سپر پاورز سمیت دیگر ممالک بھی پریشان ہین اور اس طلاطم سے بچنے کی کوشش میں ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ کوئی عالمی قانون کوئی عالمی ضابطہ جو پچھلے سو سالوں میں لوگ کہتے تھے پائیدار امن یا پائیدار ملک کیلئے مستحکم نظام کی بنیاد ہے وہ غیر مؤثر ہو گیا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکہ کے معاملے میں حکومت اسٹیبلشمنٹ کیساتھ ملکر محتاط انداز میں اس طوفان سے ملکی کشتی کو احتیاط سے بچا کر گزارنے کی کوشش کر رہی ہے، ملک وقوم کو کئی مرتبہ سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کو کسانوں کا احساس ہے لیکن ملک میں دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے افغان بارڈر کو بند کیا گیا ہے،کسان اور زرعی معیشت کو بہتر کرنے کیلئے چائنہ سمیت دیگر ملکوں کیساتھ رابطے میں ہیں۔

اُن کا مزید

کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت آج سے تین سال قبل دیوالیہ ہونے والی تھی، ملکی ترقی اور معیشت کی پائیداری کیلئےحکومت کوشش کر رہی ہے کہ وہ ایکسپورٹ اور ٹیکس نیٹ ورک میں اضافہ کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے