اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 7سال بعد ٹی 20سیریز جیت لی

31 Jan 2026
31 Jan 2026

(لاہورنیوز)پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 7سال بعد ٹی 20سیریز جیت لی۔

 

قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے پہلے اوور سے ہی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا،دوسرے ہی اوور میں صاحبزادہ فرحان کی وکٹ گرنے کے باجود کپتان سلمان علی آغا اور صائم ایوب نے آسٹریلوی بولرز کو دُھول چٹائی۔

صائم ایوب چھٹے اوور میں 11 گیندوں پر 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،پاکستان نے پاور پلے میں 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 2 وکٹوں کے نقصان پر 72 رنز بنائے۔

بعد ازاں بابر اعظم 2 رنز بناکر ایڈم زیمپا کا شکار بن گئے تاہم کپتان سلمان علی آغا نے بہترین کھیل جاری رکھا اور 25 گیندوں پر نصف سنچری سکور کی۔

یہ محمد حفیظ کی 23 گیندوں پر نصف سنچری کے بعد کسی بھی پاکستانی کپتان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں دوسری تیز ترین نصف سنچری ہے، یوں قومی ٹیم نے مقررہ20اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر120رنز بنائےاور حریف ٹیم کو جیت کیلئے 198رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم پہاڑ جیسے ہدف کے سامنے پریشر میں دکھائی گئی اور اُس کا کوئی بھی کھلاڑی جم کر کریز پر کھڑا نہ ہو سکا یوں اُن کی پوری ٹیم 108 رنز پر ڈھیر ہو گئی، قومی ٹیم کی جانب سے ابرار احمد اور شاداب خان نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے