اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

عثمان خان ہماری ٹیم میں سب سے اچھی سپن کھیلتے ہیں: کپتان سلمان علی آغا

01 Feb 2026
01 Feb 2026

(لاہور نیوز) قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ عثمان خان ہماری ٹیم میں سب سے اچھی سپن کھیلتے ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کامیابی کے بعد کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ہم نے اس میچ میں زبردست کرکٹ کھیلی، کوشش کریں گے کہ آخری میچ میں بھی یہی کارکردگی دہرائیں، ہم 0-2 کو بھول کر 0-3 سے سیریز جیتنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کو 90 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز سکور کیے، سلمان آغا 76 رنز بنا کر نمایاں رہے، جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم 16ویں اوور میں 108 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے